پاکستان آرمی نے تیسری بار برطانیہ میں ہونے والا عالمی فوجی مقابلہ جیت لیا

 
0
266

اسلام آباد 14 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): پاکستان آرمی نے مسلسل تیسری بار برطانیہ میں ہونے والا عالمی فوجی مقابلہ جیت کر دنیا بھر میں اپنا سکہ ایک بار پھر منوا لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرٹ میں ہونے والا عالمی پیس اسٹکنگ مقابلہ اپنے نام کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے ایونٹ میں پاکستان آرمی کی نمائندگی کی۔