تیزگام ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والی73 افراد میں سے 10 افراد کی شناخت ہوگئی

 
0
223

اسلام آباد نومبر 01 (ٹی این ایس): تیزگام ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والی73 افراد میں سے 10 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ٹی ایچ کیولیاقت پور ہسپتال میں 10 افراد کی ابتدائی شناخت ہوگئی ہے۔ شناخت ہونیوالوں میں وقاص (میر پور خاص )،محبوب (لاہور ) ،بلال ،عبدالطیف ،محمد شریف ،محمد آفتاب ،محمد سلیم (میر پور ) ،خوشی محمد (عمر کوٹ ) ،آفاق احمد (عمر کوٹ حیدر آباد) کا رہائشی شامل ہے ۔