پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا

 
0
105

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 2018میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اور آج گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے

فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی۔ اجلاس کے بعد باقاعدہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خلیج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔

تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔
عالمی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے اسے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔