پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کاروائی، ٹرانسجینڈر سے موبائل فون اور رقم چھنینے والا ملزم گرفتار

 
0
303

راولپنڈی 13 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کاروائی، ٹرانسجینڈر سے موبائل فون اور رقم چھنینے والا ملزم گرفتار، پولیس زرائع کے مطابق ٹرانسجینڈر عقیل عرف ماہ نور نے تحفظ سینٹر پر رابطہ کر کے بتایا کہ سہیل نامی شخص نے موبائل فون اور رقم 10 ہزار روپے چھین لی، ٹرانسجینڈر کی شکایت پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ڈی پی او سول لائن اور ایس ایچ او سول لائن کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، اے ایس پی سول لائن کی زیر نگرانی ایس ایچ او سول لائن نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل کو گرفتار کر لیا، ٹرانسجینڈر کو تحفظ فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے، ایس پی پوٹھوہار تحفظ سینٹر ٹرانسجینڈر کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔