پنجاب کی صوبائی کابینہ میں بڑی تبدیلی سردار تنویر الیاس خان کو وزیر اعلی پنجاب کا سپیشل اسسٹنٹ بنا دیا گیا

 
0
429

اسلام آباد 13 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): پنجاب کی صوبائی کابینہ میں بڑی تبدیلی سردار تنویر الیاس خان کو وزیر اعلی پنجاب کا سپیشل اسسٹنٹ بنا دیا گیا جبکہ وہ چئیر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت کے منصب پر فائیز ھوکر اپنی صلاحیتوں کا لوھا منوا چکے ہیں اندرون ملک اور بیرون ملک سے سرمایہ کارون کی کثیر تعداد نے پنجاب میں انکی کاوشوں سے سرمایہ کاری کی جبکہ کورونا کے دوران پاکستان سے باہر بجھوئے جانے فروٹ خصوصی طور پر ام کی برآمد کو ذاتی کاوشوں سے جاری رکھوایا اور اکثیر تعداد میں زرمبادلہ پاکستان پہنچا حالیہ دنوں میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں تاجروں نے سردار تنویر الیاس خان کے چھوٹے بھائی سردار یاسر الیاس خان کو سب سے زیادہ تاریخی ووٹ دے کر صدر منتخب کیا سردار تنویر الیاس خان کی اس تقرری پر تاجر برادی نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس وآنڈسٹریز ،ملتان ،فیصل آباد ،گجرات ، سیالکوٹ کی تاجر برادی نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بز دار کے اس فیصلے کو سراہتے ھوئے دانشمندانہ اقدام قرار دیا جس سے تاجروں کی حکومت تک رسائی میں آسانی اور تسلسل پیدا ھوگا، تحریک انصاف کی حکومت اور تاجروں میں اعتماد کی فضا پیدا ہوگی ،جبکہ آزاد کشمیر کے کئ علاقوں میں لوگوں نے جشن منا کر اس فیصلے کو سراھا ۔ سردار تنویر الیاس خان کے چچا سردار صغیر پہلے ہی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں جبکہ انکے سسر آئی جی آزاد کشمیر رہے اور آزاد پولیس میں قابل قدر اصلاحات کیں