ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی مجلس عاملہ اجلاس میں سکیورٹی سے متعلق معاملات پراھم فیصلے

 
0
102

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت نو منتخب صدر فیصل خان نیازی ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں کئی اھم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں ضلع کچہری کی سکیورٹی سے متعلق معاملات اور مقتول وکیل شیخ عمران کے کیس کی انویسٹی گیشن کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نو منتخب سیکرٹری جنرل راجہ محمد علی،نائب صدر شاہد حمید بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری ملک تجمل جاوید، فنائس سیکرٹری عظمٰی مبارک ،،آڈیٹر محمد عمر،لائیبرری سیکرٹری حمزہ علی عباسی،مجلس عاملہ عابد حسین کیانی،عظمت علی مبارک،اطہر علی،بلال غفور بھٹی،حنا منیر،راجہ عثمان علی،شبانہ ارم عباسی نے شرکت کی اس موقع پر صدر بار فیصل خان نیازی نے کہا کہ راولپنڈی ضلع کچہری کی سکیورٹی وکلا ء اور سائیلین کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس بارے میں بہت جلد سی پی او سید شہزاد ندیم سے بھی میٹنگ کرینگے۔ بار کے قتل ہونے والے ممبر وکیل شیخ عمران کے کیس کی انویسٹی گیشن نگرانی سیکرٹری جنرل راجہ محمد علی کریں گے، ا جلاس میں شیخ عمران مرحوم کے درجاعت کی بلندی کے لئے دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا اور آئین و قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے،