کوٹلی ستياں کی ہونہار طالبہ نے این سی اے کالج میں پینٹنگ ڈیزائن سے کینسر میں مبتلا خواتین کو نئے انداز میں آگاہی ۔

 
0
168

موضع نانیاہ یونین کونسل کرور سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ کو کینسر کے مرض میں مبتلا خواتین کو نئے انداز سے آگاہی فراہم کرنے کو ملکی سطح پر پزیرائی ملنے لگی
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تحصیل کوٹلی ستیاں یوسی کرور۔موضع نانیاہ کے رہائشی عبدالرشید دھنيال کی بیٹی عمیرہ رشید نے این سی اے کالج راولپنڈی میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں پینٹنگ اور ڈیزائن کے ذریعے دنیا کو اس وقت حیران کر دیا کہ جب ہونہار طالبہ عمیرہ رشید نے خواتین میں چھاتی کے کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا خواتین جو کہ بروقت آگاہی اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں این سی اے کالج راولپنڈی کی ہونہار طالبہ عمیرہ رشید جو کہ این سی اے کالج راولپنڈی میں زیر تعلیم ہے جنکا تعلق موضع نانیاہ یوسی کرور سے ہے دوران تعلیم انہوں نے کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا خواتین جو مرض کی ابتدا میں ہی انہیں پتہ نہیں چلتا اور نہ ہی موثر اور بروقت علاج میٹر ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں پینٹنگ مختلف ڈیزائن کے زریعے متعارف کرانے کی بھرپور کوشش کی۔ جس طرح سیگریٹ کے پیکٹ پر ایک وارننگ ھوتی ھے اسی طرح مزکورہ طالبہ نے آئیڈیا متعارف کرایا کہ کینسر کی ابتدائی علامات کو پردوں بیڈ شیٹس ٹیبل کلاتھ اور تکیے کی کور پر ان علامات کو عیاں کیا جائے چونکہ یہ چیزیں ہر وقت خواتین کے استمال میں ھوتی ھیں اور نظروں کے سامنے رہتی ھیں جس کی وجہ سے خواتین کو زیادہ سے زیادہ اگائی ملے گی۔
ہونہار طالبہ کے اس عظیم کارنامے کی علاقائی و ملکی اور سطح پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اس کا کریڈٹ عمیرہ رشید کے والدین عزیز و اقارب ساتھی طالبات اور اساتذہ کے سرپر ہے جوکہ اس کی اس کاوش پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔لوہر بلیٹ کی اس بیٹی نے والدین اور علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا