واہ کینٹ کے علاقے پنڈ بوٹی میں پولیس مقابلہ اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی شکیل احمد شہید

 
0
597

اسلام آباد فروری 06 (ٹی این ایس): واہ کینٹ کے علاقے پنڈ بوٹی میں پولیس مقابلہ اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی شکیل احمد شہید، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی، پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سید علی ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور ایس ایچ او واہ کینٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ اسلام آباد پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ناظم حسین کی نشاندہی پرملزم زاہد کی گرفتاری کے لیے پنڈ بوٹی ریڈ کیا۔ دوران ریڈ ملزمان کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی شکیل احمد شہید ہوگئے۔ ملزمان واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ فرانزک سائنس لیبارٹری موقع پر طلب کر کےشواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔