اسلام آباد (ٹی این ایس) کھنہ سرکل کی حدود میں بڑھتے جرائم,قبضہ گروپ ، پراپرٹی مافیا،جعلی کرنسی،جوا ،سود پر رقم، اور منشیات فروشی سمیت، رہائشی پلازوں میں جسم فروشی کے ٹھکانوں نے مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس)  کھنہ سرکل کی حدود میں بڑھتے جرائم,قبضہ گروپ ، پراپرٹی مافیا،جعلی کرنسی،جوا ،سود پر رقم، اور منشیات فروشی سمیت، رہائشی پلازوں میں جسم فروشی کے ٹھکانوں نے مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا، آئس، چرس اور ہیروئن سمیت شراب فروشی کا دھندہ موبائل نمبروں پر کھلے عام ہو رہا ہے، جرائم پیشہ عناصر تمام تر اسلحہ کی فروخت کا دھندہ کر رہے ہیں، کھنہ سرکل میں مقیم غیر قانونی افغانی سرقہ اور راہزنی کی وارداتوں ملوث ہیں علاقہ مکین ویران راستوں سے گزرتے ہوئے گھبراتے ہیں موٹر سائیکل سواروں کو اسلحہ دکھا کر لوٹنے کی وارداتوں کے باعث شہری خریداری کے لیے بھی محتاط ہو چکے ہیں رش نا ہونے کے باعث تاجر سراپا احتجاج ہیں،جرائم پیشہ عناصر کے وجہ سے علاقہ چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں شہریوں کو نقدی،موبائیل فونز، گھڑیوں سمیت قیمتی اشیا سے محروم کر دیا جاتا ہے،بڑھتی وارداتوں کے باعث علاقے میں تاجر ذاتی محافظ رکھنے پر مجبور ہیں ، تعلیم گاہوں سمیت دفاتر اور بینکوں نے سیکیورٹی کے ذاتی انتظامات کر رکھے ہیں مکینوں سمیت تاجروں اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑھتی وارداتوں کے خاتمہ اور علاقہ میں منشیات فروشی کے خلاف آئی جی اسلام آباد سے کہا ہے کہ کھنہ سرکل میں امن وامان کیلئے گرینڈ آپریشن کی ضرورت ہے