پی ٹی آئی منحرک اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

 
0
127

وزارت اعلی کے لئے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پر 25 پی ٹی آئی منحرک اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کردیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 9 نومبر کو سماعت کریگا ،جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس عائشہ ملک بھی بینچ میں شامل ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 9 نومبر کو سماعت کریگا ،جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس عائشہ ملک بھی بینچ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ 8 نومبر کو سماعت کرے گا۔
آغا سراج درانی نے نیب ریفرنس میں ضمانت کے لئے عدالت عظمی سے رجوع کر رکھا ہے۔