عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ختم،اہم فیصلے کر لیے،فواد چوہدری

 
0
96

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس ختم ہوا،فواد چوہدریاجلاس میں ڈاکٹرز نے عمران خان کے آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا، ابتدائی تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے، اجلاس نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی، عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت کے سربراہ ہیں، عمران خان پاکستان کے وفاق اور یکجہتی کی علامت ہیں عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، اجلاس نے معظم گوندل کی شہادت اور ابتسام کی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کیا، لیڈرشپ نے اس حملے کے پس منظر کاتفصیل سے جائزہ لیا، اور اسے ایک سوچی سمجھی سازش کا پیش خیمہ قرار دیا، اس حملے کے ماسٹر مائنڈ تین مرکزی ملزمان شہباز شریف، رانا ثناااللہ اور میجر جنرل فیصل نصیر ہیں، دریان کو عہدوں سے ہٹائے بغیر تفتیش کا آگے بڑھنا ممکن نہیں، اجلاس نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا اور آئی جی کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے، اجلاس نے اقدام قتل کے اس واقعے کو مذھبی رنگ دینے کی سازش کی مذمت کی، اس ضمن میں سوشل میڈیا اور میڈیا میں مخصوص صحافیوں کے بیانات اور ملزم کی ویڈیو لیکس کا جائزہ لیا گیا، عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے اور اس سازش سے متعلق اہم امور پر قوم کو اعتماد میں لیا جائیگا، حقیقی آزادی احتجاج ہر صورت میں جاری رہے گا،