تحریک انصاف کا مارچ عارضی طور پر ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی کینٹینر پر فائرنگ ہوئی تھی، اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد مارچ کو روک دیا گیا تھا۔آج تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت شوکت خانم اسپتال میں شیڈول ہے، جس میں مارچ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے مارچ کو فی الحال آج کیلئے ملتوی کیا گیا ہے، دور دراز کے شہروں سے اسلام آباد آنے والی تنظیموں کو فوری روانہ ہونے سے روک دیا گیا ہے اور آج بھرپور مظاہرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور اس حوالے سے پارٹی رہنماں اور تنظیموں کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مارچ عارضی طور پر ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مارچ ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا جا سکتا ہے، او لانگ مارچ کو چند روز میں ری شیڈول کیا جائے گا۔