قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر زیر تعمیر بارہ کہو بائی پاس کیخلاف درخواست پر سماعت ،عدالت سے اہم خبر

 
0
106

اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر زیر تعمیر بارہ کہو بائی پاس کیخلاف قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی۔
قائداعظم یونیورسٹی کی اراضی کی حد تک بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر حکم امتناع میں اگلے جمعے تک توسیع کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل آئندہ جمعے تک تمام سٹیک ہولڈرز کو سن کر معاملے سے آگاہ کریں ،بارہ کہو سے اگر کسی ایمبولینس نے آنا ہو تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس بائی پاس میں تو دس سال لگ جائیں گے،ایسا حل نکال کر آئیں جس سے سب کو کم سے کم متاثر ہونا پڑے،فیڈرل گورنمنٹ کو مسئلہ حل کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا مسئلہ ہے، ہم عدالت کے احکامات کے مطابق چلیں گے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعے تک ملتوی کردی۔