عمران خان پر فائرنگ ، 15 گھنٹے بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا

 
0
111

عمران خان پر فائرنگ کے واقع کے بعد 15 گھنٹے بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا۔
عمران خان پر فائرنگ کے معاملے کو سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے انویسٹیگیٹ کررہے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی کی جانب سے درخواست آتے ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے عمران خان پر گزشتہ روز وزیر آباد پرانی کچہری چوک میں فائرنگ کی گئی تھی، گولیاں عمران خان کی ٹانگوں پر لگیں جس کے بعد وہ ابھی لاہور میں شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔