وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

 
0
151

اسلام آباد 23 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے،وزیرِ اعظم لاہور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون لاہور ٹیکناپولس کا افتتاح کریں گے،ٹیکنالوجی زون کی تعمیر لاہور نالج پارک کمپنی کے تحت ہوئی ہے جہاں بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدی استعداد بڑھانے کیلئے سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔اس موقع پر ٹیکنالوجی زون میں کام کرنے کیلئے 12 کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے جائیں گے،مزید برآں ملک کے دیگر حصوں میں تین ٹیکنالوجی زونز کی تعمیر کیلئے 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے جائیں گے.وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔بعد ازاں وزیرِ اعظم لاہور میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے،اسکے بعد وزیرِ اعظم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نیو کیمپس اور ابوالحسن الشاذلی ریسرچ سینٹر آن سوفی ازم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم عمران خان دورہ دورہ لاہور کے دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی جائیگی۔ وزیراعظم کوپنجاب میں امن وامان کی صورتحال پربریف کیا جائیگا۔وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران گورنر ہاوس میں اوورسیز گلوبل کنونشن میں بھی شریک ہوں گے۔