لاہور 22 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): پاکستان کے چھ طلباء کو کوئل اینڈ اسکرول آنر سوسائٹی میں شامل کیا گیا۔ آئی آن آئیوی کی طرف سے اس سلسلے میں اپر مال لاہور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جن طلباء کو سوسائٹی میں شامل کیا گیا ان میں SICAS لبرٹی کیمپس سے محمد احمد قیوم، لاہور گرامر سکول ڈی ایچ اے سے عائشہ مدثر، SICAS سے فراز اجمل، ایکٹن اکیڈمی سے رافع عمر، ہیڈ سٹارٹ سکول سے زینب مبشر اور لرننگ الائنس انٹرنیشنل کی ایشال فاطمہ بشیر شامل ہیں۔تقریب کا انتظام ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوئل اینڈ اسکرول سوسائٹی جیف براؤن اور آئی آن آئیوی کے سی ای او شانزہ این خان نے کیا جبکہ سینئر صحافی فہد حسین مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں موم بیتاں روشن کی گئیں جو آٹھ رہنما اصولوں کی عکاسی کرتی ہے جبکہ نئے اراکین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سوسائٹی میں شامل کئے گئے چھ طلباء کو سرٹیفکیٹ اور پن دئیے گئے ۔کوئل اینڈ اسکرول ایک بین الاقوامی ہائی اسکول جرنلزم آنر سوسائٹی ہے جو تعلیمی صحافت میں انفرادی اور گروہی کامیابیوں کا نہ صرف اعتراف کرتی ہے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے۔ یہ دنیا بھر کے طلباء کے لیے مقابلوں اور دیگر پروگراموں کو سپانسر کرتی ہے ۔













