نیوزی لینڈکرکٹ نے پی سی بی کی دورہ پاکستان کے لئے درخواست پر معذرت کرلی

 
0
281

اسلام آباد جولائی 31(ٹی این ایس)نیوزی لینڈکرکٹ نے دورہ پاکستان کے لئے پی سی بی کی درخواست پر معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹیسٹ،3ون ڈےاور3ٹی ٹوینٹی میچزیو اے ای میں کھیلیں جانے تھے جس پر پاکستان کی جانب سے اصرار کیا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کم از کم 3ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز پاکستان آکر کھیلے تاہم نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پاکستان میں سیریزکھیلنے کے لئے مشاورت کی گئی جس کے بعد نیوزی لینڈکرکٹ نے پی سی بی کی درخواست پر معذرت کرلی۔اب اکتوبر2018میں یواے ای میں ہی3ٹیسٹ،3ون ڈے اور3ٹی ٹوینٹی میچزکھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ جیسی ایک بڑی ٹیم کا دورہ پاکستان سوچ رکھا تھا جس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں مزیدمدد ملتی اور ہمارے انکار سے انہیں مایوسی ہو گی لیکن کچھ مشکل اوقات میں ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔واضح رہے کہ 2003میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور گزشتہ 15سال میں نیوزی لینڈ کو یہ پہلی بار دورہ پاکستان کی پیشکش کی گئی تھی جسے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مسترد کر دیا ہے۔