پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ (کل)کھیلا جائے گا

 
0
318

ڈونیڈن جنوری 12(ٹی این ایس)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل(کل) 13 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گاشیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 16 جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں 19 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی سبقت حاصل ہے۔ نیوزی لی نڈ نے ولنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں 61 رنز اور نیلسن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔