آسٹریلیا کے تاریخی واکا گراؤنڈ کی جگہ نئے تعمیر ہونے والے پرتھ اسٹیڈیم نے لے لی

 
0
318

سڈنی جنوری 12(ٹی این ایس)آسٹریلیا کے تاریخی واکا گراؤنڈ کی جگہ نئے تعمیر ہونے والے پرتھ اسٹیڈیم نے لے لی ہے جس کی منظوری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہاں پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 1970 میں کھیلا گیا جبکہ آخری میچ بھی گزشتہ ماہ ان ہی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔اب اس گراؤنڈ کو 10 سے 15 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے بویتک گراونڈ میں تبدیل کیا جا رہا ہے جہاں صرف خصوصی پروگرامز کا ہی انعقاد کیا جا سکے گا۔ایک وقت تھا جب واکا گراؤنڈ کی پچ کو دنیا کی تیز ترین وکٹ قرار دیا جاتا تھا اور ڈینس للی، کارل ریکمین اور جیف تھامپسن جیسے فاسٹ باؤلرز مخالف بیٹسیمنوں کی نیندیں حرام کر دیتے تھے تاہماب واکا گراؤنڈ کی جگہ نیا پرتھ اسٹیڈیم انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کریگا ٗنئے پرتھ اسٹیڈیم میں پہلا میچ 28 جنوری کو کھیلا جائیگا جب آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پانچویں ایک روزہ میچ کیلئے آمنے سامنے ہوں گی۔