فواد عالم کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنتی ہے:یونس خان

 
0
415

دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم میزبان کا خود اعتمادی کے ساتھ مقابلہ کرے، سابق کپتان
کراچی مئی 7(ٹی این ایس) سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ دورئہ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں فواد عالم کی جگہ بنتی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں گزشتہ سیزنز کے دوران ان کی بیٹنگ میں عمدہ کارکردگی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔یونس خان نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق موٹروے پولیس کا محکمہ کرپشن سے پاک ہے، یہاں چالان کے بدلے شاباشی ملتی ہے، کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کپتان نے کہا کہ فواد عالم کسی اور ملک کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہی کھلاڑی ہے، دورہ انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز کے لیے بہترین موقع تھا کہ فواد کو پاکستانی سکواڈ کا حصہ بنایا جاتا کیو ں کہ اہلیت اورکارکردگی کی بنیاد پر میرٹ پر اترنے کے ناطے قومی سکواڈ میں اس کی جگہ بنتی ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 10099رنز اور سب سے زیادہ( 34)سنچریاں سکور کرنے والے یونس خا ن کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب ٹیم میں مصباح الحق،،محمد یوسف، میری اور انضمام الحق جیسے سینئرز بلے بازوں کی موجودگی میں فواد عالم جیسے پلیئرز کی ٹیم میں جگہ نہیں بن پاتی تھی لیکن اب ہمارے پاس یہ موقع ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کوصلاحیتوں کے اظہارکے مواقع فراہم کیے جائیں۔یونس خان نے قومی ٹیم کو انگلینڈ کا سامنا خود اعتمادی سے کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں انضمام الحق کے ساتھ کافی عرصے کھیلا ہو اہوں ، اس سے زیادہ بات کروں گا تو ہمارے مابین سلیکشن پر اختلافات سامنے آجائیں گے۔ اس موقع پر یونس خان نے آگاہی مہم میں بھی حصہ لیا اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ہدایات پر عمل کرنے اور ان کے فوائد بھی بیان کیے، یونس خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔حاصل کیا۔ وہ پاک بحریہ کے اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ نئے کمانڈر کراچی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، جوانوں اور نیوی سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔