میاں نوازشریف، آپ کو عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا: قمر زمان کائرہ

 
0
317

عمران خان تمام کرپٹ لوگوں کوحکومت میں لےلائے ، ان کے اپنے وزیروں پر کرپشن کےالزامات ہیں

منڈی بہاؤالدین مئی 7(ٹی این ایس): پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف خواہ مخواہ مجھے کیوں نکالا کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں، حالاں کہ انھیں عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا.ان خیالات کا اظہار انھوں نے منڈی بہاؤالدین میں ممبرسازی مہم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا، انھوں‌ نے کہا کہ بلاول بھٹو آج ہمارے درمیان موجود ہیں اور ممبر سازی مہم میں شریک ہیں.قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا، انھوں نے عدالت میں جعلی کاغذات جمع کرائے تھے.پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی کوشش ہے کہ اداروں میں لڑائی ہوجائے، سابق وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ادارے آپس میں دست و گریبان ہوجائیں، اداروں میں لڑائی کی نوازشریف کی خواہش پوری نہیں ہوگی.انھوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں 5 سال حکومت کی ہے، وہ کے پی میں کیا انقلاب لے کر آئے، عمران خان بتائیں کہ خیبرپختونخواہ میں کرپشن کا خاتمہ کیوں نہیں کیا.انھوں‌ نے مزید کہا کہ عمران خان تمام کرپٹ لوگوں کوحکومت میں لےلائے، ان کے اپنے وزیروں پر کرپشن کےالزامات ہیں، وہ ہر موڑ پر یوٹرن لے لیتے ہیں.