پاکستان سپر لیگ کیلئے لاہور قلندرز کا تربیتی کیمپ 4 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا

 
0
118

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا تربیتی کیمپ 4 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔

عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کیمپ 9 فروری تک قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں چند غیرملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور میں کیمپ لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔