ڈیموں میں پانی کی صورتحال پر ارسا کی رپورٹ

 
0
3460

اسلام آباد جولائی 31(ٹی این ایس)ملک کے ڈیموں میں پانی کی صورت حال پر ارسا نے رپورٹ جاری کردی ہے۔ارسا کی رپورٹ کے مطابق ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 62لاکھ 35ہزار ایکڑ فٹ ہے،جبکہ گزشتہ روز ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 61لاکھ 32ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ارسا کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کاذخیرہ 42لاکھ 73ہزار ایکڑ فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 17لاکھ 35ہزار ایکڑ فٹ ہے۔رپورٹ کے مطابق چشمہ جھیل میں اس وقت پانی کا ذخیرہ2 لاکھ 27ہزار ایکڑ فٹ ہے، دریاؤں میں پانی کی کل آمد 3لاکھ 28ہزار کیوسک جبکہ مجموعی اخراج 2لاکھ 80ہزار کیوسک ہے۔