دنیا بھر سے اب تک چار لاکھ 16 ہزار 86 عازمین حج کی سعودی عرب آمد

 
0
332

عازمین حج کو ہرممکن سہولت اور آرام پہنچانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں،سعودی وزارت حج وعمرہ
ریاض جولائی 31(ٹی این ایس)سعودی عرب کی سول ایو ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں حج سیزن کے آغاز سے اب تک جدہہ کے شاہ عبدالعزیز اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈوں سے چار لاکھ سولہ ہزار چھیاسی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیان میں بتایا گیا کہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر ایک لاکھ 17 ہزار 441 عازمین حج 651 حج پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچے۔

یہ تعداد گذشتہ برس اس عرصے کی نسبت 7 فی صد زیادہ ہے۔اسی طرح مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو لاکھ 98 ہزار 645 عازمین حج 1359 حج پروازوں کے ذریعے مملکت میں داخل ہوئے۔سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ اور ہوائی اڈوں کی انتظامیہ کے درمیان باہمی تعاون سے عازمین حج کو ہرممکن سہولت اور آرام پہنچانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سعودیہ کے ہوائی اڈوں پر ایک گھں ٹے میں 3800 عازمین حج کی آمد، 3500 کی روانگی، آمد ویٹنگ ہال میں 7000 حجاج کے ٹھہرنے اور 12000 کے پلیٹ فارم کے باہر قیام کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ روزانہ 91 ہزار عازمین حج کی آمد اور84 ہزار کی واپسی کے انتظامات کے گئے ہیں۔