وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی منظور کرلیا گیا

 
0
150

اسلام آباد 01 اپریل 2022 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفی منظور کرلیا۔ گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد اب پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی غرض سے چار روز قبل عثمان بزدار سے استعفی لیا تھا جو کہ دو روز قبل گورنر کو موصول ہوگیا تھا، انہوں ںے قانونی تقاضوں کا جائزہ لینے کے بعد آج استعفیٰ منظور کیا ہے۔