قومی احتساب بیورو میں اعلیٰ سطح پر تقرر وتبادلے،ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم ہیڈکوآرٹرز تعینات

 
0
187

اسلام آباد 23 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد،قومی احتساب بیورو (نیب)میں اعلیٰ سطح پر تقرر وتبادلے،ڈی جی نیب لاہور شہزادسلیم کا تبادلہ کر دیا گیا،شہزادسلیم کو نیب ہیڈ کوارٹرز بھیج دیا گیا،شہزاد سلیم ہیڈ کوارٹرز میں آگاہی وتدارک سیل میں تعینات کردیا گیا۔گریڈ 21کے جمیل احمدکو لاہور کے نئے ڈی جی نیب تعینات کردیا گیا۔نیب سکھر کے مرزا محمد عرفان بیگ کی خدمات بھی ہیڈکوارٹرز کے سپردکردی گئیں جبکہ مرزا سلطان محمد سلیم کوڈی جی نیب سکھر تعینات کردیا گیا۔ڈی جی مسعودعالم کوآپریشن ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیا گیا۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔