فرانس خاکوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ کوئ بھی مسلمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا، سردار تنویر الیاس خان

 
0
335

اسلام آباد 04 نومبر 2020 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے بزنس، سرمایہ کاری و تجارت سردار تنویر الیاس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس خاکوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ کوئ بھی مسلمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ اس کے ساتھ انڈیا کی جانب سے کیے جانے والے لاک ڈاؤن کی بھی مذمت کرتے ہیں۔اور میری دعا ہے کہ جموں کشمیر کے ہمارے بھائ بہت جلدی ان مظالم سے آزاد ہوں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئ ہے۔کرونا کے بعد ملکی معیشت میں بہت بہتری آئی ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ اس میں کوئ دو رائے نہیں کہ ملکی معیشت میں بزنس،ٹریڈ اور سرمایہ کاری بہت اہمیت کی حامل ہے۔
پنجاب حکومت اس ضمن میں بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ہمیں سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ کے حوالے سے کام کرنا چاہیے۔ بزنس ،سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ میں اضافے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا ادارہ ایکسپورٹ کے حوالے سے رات دن کام کر رہا ہے ۔ ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹرز کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیے گرین چینل استعمال کیا جا رہا ہے اور گرین چینل کے استعمال سے بہت سی مشکلات کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پہلی بار نجی شعبہ رہائشی تعمیراتی منصوبوں کی باقاعدہکیبنٹ سے منظوری لی گئی ہے۔
انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صنعتی جال بچھانے اور روزگار کے ذرئع پیدا کرنے کے لیے 7 نئے سپیشل اکنامک زون کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس ضمن یہ امر بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں بھی نئے صنعتی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ خطے میں امن اور عام آدمی کی ترقی باہمی کاروباری اشتراک اور نقل و حمل کے مربوط نظام سے جڑی ہوئ ہے۔ سی پیک کی صورت میں حکومت پاکستان خطے کے دیگر ممالک کو گوادر بندر گاہ تک رسائی اور دیگر ضروری سہولیات مہیا کرنے جامع منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
تعمیراتی شعبے کو دیئے گئے پیکج سے پاکستان میں معاشی ترقی کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔
پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ہاؤسنگ سکیم کے سیکرٹری جنرل نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم عاطف مئیو نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار پرائیویٹ سیکٹر کو ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے بہت زیادہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں اب ہاؤسنگ سکیم یا تعمیرات کے حوالے سے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں ساتھ مل کر کام کرنے والوں کو این او سی لینے کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ۔
90 دن کے اندر اندر سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے جاری ہو گا۔
پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب میں بہت جلد انٹرنیشنل سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بیرون ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں کو پاکستان خاص کر پنجاب میں موجود مواقعوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کا ادارہ ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کرنے میں کوئ کسر نہیں چھوڑے گا۔