پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے تیسرے روز باجماعت نماز ادا

 
0
161

پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے تیسرے روز باجماعت نماز ادا کی گئی۔

نمازِ ظہر میں سی سی پی او اعجاز خان و دیگر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

نمازِ ظہر کے بعد قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سانحۂ پشاور کے شہداء کے ایصالِ ثواب اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ پیر کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔