نئی اسمبلی اور وزیراعظم کے انتخاب کا مجوزہ شیڈول تیار،11 اگست کو قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس متوقع

 
0
293

اسپیکر کا چناؤ 13اور وزیر اعظم کا 15اگست ہوگا

اسلام آباد، اگست 05(ٹی این ایس):نئی اسمبلی اور وزیراعظم کے انتخاب کا مجوزہ شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

نو منتخب ارکان کی حلف برداری , اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کی مجوزہ تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن 6 اگست کو کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

کسی پارٹی میں رہنا ہے یا آزاد حیثیت برقرار رکهنی ہے،آزاد ارکان کو 9 اگست تک 3 دن ملیں گے،10 اگست کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہو گا ۔

مجوزہ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ 11 اگست کو قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس متوقع ہے۔

نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے،اسپیکر کا چناؤ کرنے کیلئے 13 اگست کی تاریخ رکهی گئ ہے۔

یوم آزادی کے دن چهٹی منائیں گے اور 15 اگست کو وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔

حلف اسی دن اٹهانا ہے یا اگلے روز فیصلہ خود وزیراعظم عمران خان کریں گے۔