بلوچستان میں مخلوط حکومت کا فارمولا طے پا گیا

 
0
323

بی اے پی کو 5 پی ٹی آئی کو 2 وزارتیں دی جائیں گی، اے این پی ، بی این پی عوامی وار ایچ ڈی پی کو ایک ایک وزارت ملے گی

کوئٹہ، اگست 05(ٹی این ایس): بلوچستان میں مخلوط حکومت کا فارمولا طے پا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ 15ارکان پر مشتمل ہو گی،کابینہ میں 12وزیر 3مشیر شامل کئے جائیں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ بی اے پی کو 5 پی ٹی آئی کو 2 وزارتیں دی جائیں گی، اے این پی ، بی این پی عوامی وار ایچ ڈی پی کو ایک ایک وزارت ملے گی،2 وزارتیں بی اے پی میں شامل آزاد ارکان کو ملیں گی،تین مشیروں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، وفاق میں بی اے پی کو ایک وزارت ملنے کا امکان ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی مرکز میں پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی جبکہ پی ٹی آئی بلوچستان میں بی اے پی کی حمایت کرے گی۔