مولانا فضل الرحمان کا ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو نشر ہونے سے روک دیا گیا

 
0
1456

اسلام آباد، اگست 05(ٹی این ایس):مولانا فضل الرحمان کا ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو نشر ہونے سے روک دیا گیا ہے جس پر مولانا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق آج ایک نجی ٹی وی چینل کےمعروف اینکر نے مولانا فضل الرحمان کا ایک گھنٹے کا انٹرویو رکارڈ کیا تھاجوآج رات دس بج کر پانچ منٹ پر نشر ہونا تھا تاہم اسے نشر ہونے سے روک دیا گیا۔

انٹرویو نشر ہونے سے رکوانے پر مولانا فضل الرحمان کا رد عمل سامنے آگیا۔ اس سلسلہ میں انھوں نے یہ فارسی شعر پڑھا کہ

اے عندلیب ناداں غوغا مکن بہ ایں جا

نازک مزاج شاھاں تاب سخن ندارد

یعنی ،اے نادان عندلیب اس جگہ اپنے چہچہانے کی شور مت کر

مزاج شاہی نازک ھے۔ اس لئے شور شورابہ سننے کی تاب نہیں سہ سکتا۔