ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا ایک انقلابی اقدام

 
0
113

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اف پاکستان کا ایک انقلابی اقدام ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈریپ اور پاکستان سنگل ونڈو کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم روف نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ۔
ترجمان وزارت صحت عاصم رووف کے مطابق دو سرکاری اداروں کے درمیان آٹومیشن ڈیجیٹلائزیشن کے مقصد سے مفاہمت نامے پر دستخط بڑی خوشی کی بات ہے ،ڈریپ نے دس سال پرانے 4.2 ملین اپنیریکارڈ کو الیکٹرانک ڈیٹا بیس میں تبدیلی کا سفر 2019 سے کیا ھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان سنگل ونڈو کے نظام کو مکمل طور پر اپنانے والے پہلے چنداداروں میں شامل ہونے کا فیصلہ کیاھے ،

درآمدی لائسنسنگ اور این او سی کی درخواستیں پہلیڈریپ کو پی ایس ڈبلیوپورٹل کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی،جس میں اس کی کارروائی کو الیکٹرانک شکل میں ڈیزائن کیا گیا اور اسے پی ایس ڈبلیو پورٹل میں ضم کیا گیا