کراچی ائیرپورٹ پر نبیل گبول نے مبینہ طور پر ان پر جملے کسنے والے ایک شخص کو دھکا دے کر زمین پر گرادیا

 
0
300

کراچی ، اگست 05(ٹی این ایس):کراچی ائیرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے  راہنما نبیل گبول نے مبینہ طور پر ان پر جملے کسنے والے ایک شخص کو دھکا دے کر زمین پر گرادیا۔

نبیل گبول  کا کہنا ہے کہ نشے میں دُھت پی ٹی آئی کارکن نے انھیں گالیاں دیں اور حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے تحفظ کے لئے حملہ آور کو دھکا دے کر زمین پر گرایا۔انتظامیہ حملہ آور کو فوراً گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے ہاتھوں کسی پاکستانی کی عزت نفس محفوظ نہیں رہی،عمران خان کی اشتعال انگیزی نے پی ٹی آئی کارکنان کو فاشسٹ بنادیا ہے، پی ٹی آئی کارکن مکالمے کے بجائے تشدد اور مغلظات پر یقین رکھتے ہیں اور عمران خان نے سیاست میں نفرت کے جو بیج بوئے ہیں، اس کا خمیازہ انہیں خود بھی بھگتنا ہوگا۔