چینی برآمد کرنے کی اجازت سے گنے کا ممکنہ تاریخ ساز بحران ٹل گیا

 
0
344

کراچی 29(ٹی این ایس)وفاقی حکومت نے شوگرملوں کو 15 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کی باقاعدہ منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے دی گئی جبکہ وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے نتیجے میں گنے کے کاشتکاروں کو ممکنہ طور پر اربوں روپے کا نقصان اور گنے کا ممکنہ تاریخ ساز بحران رونما ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملوں کو چینی کی سبسڈی کی سہولت کے ساتھ برآمدات کیلیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وہ 30 نومبر2017 تک بہرصورت کرشنگ کا آغاز کر دیں اور ساتھ ہی گنے کی خریداری کی مد میں بروقت ادائیگیاں کردیں بصورت دیگر انھیں برآمدات پر دی جانیوالی زرتلافی سے محروم کر دیا جائیگا جبکہ حکومت کی جانب سے 14 ستمبر کو منظور کردہ 10 روپے 70 پیسے فی کلو گرام فریٹ سبسڈی پر شوگرملوں کو چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔