کرد جنگجوؤں اور گولن کے حوالے سے ٹرمپ سے رابطہ رکھوں گا،ترک صدر

 
0
796

انقرہ نومبر 29(ٹی این ایس)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے بتایا ہے کہ گزشتہ جمعے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں طویل عرصے کے بعد دونوں ملکوں کے مواقف ایک ہی سمت میں نظر آئے۔ آنے والے دنوں میں ایک مرتبہ پھر رابطوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ میں اپنی جماعت جسٹس اینڈ پیس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں ایردوآن نے کہا کہ شام میں کْرد فورسز ، دفاعی صنعت کے شعبے اور امریکا میں مقیم تْرک مذہبی شخصیت فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک کے حوالے سے بات چیت جاری رہے گی۔