مارک زکر برگ کا ستارہ گردش میں،ایک دن میں 16ارب ڈالر نقصان

 
0
430

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں16 بروکر کمپنیوں نے فیس بْک کے شیئر کی قیمتوں کے ہدف میں کمی کر دی
نیویارک27جولائی(ٹی این ایس)فیس بْک کے سی ای او مارک زکر برگ کا ستارہ گردش میں آگیا۔ کمپنی کو ایک دن میں 16 ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کم از کم 16 بروکر کمپنیوں نے اپنے فیس بْک کے شیئر کی قیمتوں کے ہدف میں کمی کر دی۔19اعشاریہ 6 فیصد کمی کے بعد فیس بْک کی مالیت 124ارب ڈالر ہوگئی ۔واضح رہے کہ رواں برس اورآئندہ برسوں میں فیس بْک کے کاروبارکی بچت میں کمی کی پیش گوئی پر کمپنی کے شیئر گرے ہیں۔