سعودی آئیل ٹینکر وں پر حملے کے بعد الحدیدہ کی آزادی ناگزیر ہوگئی،عرب امارات

 
0
457

ایران سے متعلق یورپ اور امریکا کے نقطہ نظر میں اختلافات پر تشویش لاحق ہے،امارتی وزیرخارجہ
ابوظہبی27جولائی(ٹی این ایس)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں

سعودی عرب کے دو آئیل ٹینکروں پر یمن کے حوثی شیعہ باغیوں کے حملے کے بعد الحدیدہ کی بندرگاہ کو آزاد کرانا ناگزیر ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انور قرقاش نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حوثی ملیشیا کی دہشت گردی کی اس کارروائی کے بعد ان کے زیر قبضہ الحدیدہ کی بندر گاہ کو آزاد کرانا ضروری ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تیل ٹینکروں اور مال بردار جہازو ں پر (یمن کی بحری حدود میں ) اس طرح کے منظم حملے دہشت گردی ہیں اور یہ حوثیوں کی جارحانہ فطرت کو ظاہر کرتے ہیں ۔انھوں نے ایران کے حوالے سے کہا کہ ہمیں ایران سے متعلق یورپ اور امریکا کے نقطہ نظر میں اختلافات پر تشویش لاحق ہے۔واضح رہے کہایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے یمن کی ساحلی حدود میں سعودی عرب کے دو بڑے تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ کیا تھا جس سے انھیں معمولی نقصان پہنچا تھا۔