نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 6 سے 11 اگست تک بلانے کا امکان

 
0
604

پی ٹی آئی 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریب نئے وزیراعظم کے ذریعے کرانے کی خواہش مند ہے ٗذرائع 
اسلام آباد27جولائی (ٹی این ایس)عام انتخابات 2018 میں ممکنہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 6 اگست سے 11 اگست تک بلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے کے مطابق تحریک انصاف 14 اگست سے قبل حکومت سازی کا عمل مکمل کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریب نئے وزیراعظم کے ذریعے کرانے کی خواہش مند ہے۔واضح رہے کہ ملکی آئین کے تحت پولنگ ڈے سے 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کامیاب ارکان پہلے دن حلف اٹھائیں گے ٗ حلف کے بعد ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 272 جنرل نشستوں کے لیے 229 حلقوں سے امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود 5 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ابتدائی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق متوقع طور پر پانچوں حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کا امکان ہے۔