ہانگ کانگ میں جمہوریت کے لیے سرگرم کارکن کوتین ماہ قید

 
0
372

ہانگ کانگ سٹی جنوری 17( ٹی ا ین ایس)ہانگ کانگ کی ایک عدالت نے ملک میں جمہوریت کے لیے سرگرم کارکن جوشوا وونگ کو تین ماہ قید کی سزا سنادی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق2014میں ہانگ کانگ میں جمہوریت کے فروغ کے لیے شروع ہونے والی امبریلا موومنٹ کے محرک سمجھے جاتے ہیں۔ ان پر عدالت کے حکم کے برعکس غیر قانونی دھرنا دینے کا الزام تھا۔ وونگ نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کیا، جس کے بعد انہیں تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ گزشہ برس بھی وونگ کو ایسے ہی الزامات کے تحت چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔