سینچورین، جنوری 17(ٹی این ایس): ساؤتھ افریقہ نے بھارت کو تین میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں135رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی ،287رنز کے ہدف میں مہمان ٹیم 151پر ہی ہمت ہار گئی، ساؤتھ افریقہ کی جانب سے لونگی اینگیڈی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 39رنز کے عوض6وکٹیں حاصل کی ۔
کھیل کا آخری روزبھارت نے 35رنز 3وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کیا تو 49رنز پر پجارا کی چوتھی وکٹ گر گئی وہ 19رنز بناپائے ،65پر پاٹیل19رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،بھارت کی وکٹوں کے گرنے کا یہ سلسلہ 151پر آکر ختم ہوگیا۔
ساؤتھ افریقہ کی جانب سے لونگی اینگیڈی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 39رنز کے عوض6وکٹیں حاصل کی،جبکہ کگیسو ربداکے حصے 3وکٹیں آئی ۔
اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی ساؤتھ افریقہ نے بھارت کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پہلے دو ٹیسٹ میچ میں شکست دیتے ہوئے سیریز بھی اپنے نام کر لی،سیریز کا آخری میچ24جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
لونگی اینگیڈی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔