سابق روسی جاسوس سیرگئی سکرپل کی بیٹی ژولیا سکرپل کو ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا

 
0
576

لندن،11اپریل(ٹی این ایس)سابق روسی جاسوس سیرگئی سکرپل کی بیٹی ژولیا سکرپل کو ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق روسی جاسوس سیرگئی سکرپل کی بیٹی ژولیا سکرپل کو ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا تاہم یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ بدستور ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گی۔ گزشتہ ہفتے ہی ڑولیا نے کہا تھا کہ روز بہ روز ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔ ڑولیا اور ان کے والد سکرپل پر چار مارچ کو برطانوی علاقے سیلسبری میں کیمیائی مادے سے حملہ کیا گیا تھا۔ طبی ذرائع نے بتایا کو اس دوران سیرگئی سکرپل بھی تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔