لیبیا نے ہزاروں افرادکو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے،اقوام متحدہ

 
0
344

طرابلس،11اپریل(ٹی این ایس)اقوام متحدہ نے لیبیا پر ہزاروں افراد کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے موضوع پر جاری رپورٹ میں کہاگیاکہ اس کی ذمہ داری لیبیا میں مسلح تنظیموں اور گروہوں پر عائد ہوتی ہے، جن میں کچھ کے تانے بانے حکومت سے بھی ملتے ہیں۔ اندازوں کے مطابق لیبیا کی سرکاری جیلوں میں ساڑھے چھ ہزار قیدی ہیں جبکہ اسی طرح ہزاروں افراد وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے ساتھ ساتھ مسلح گروہوں کی جانب سے قائم کیے گئے مراکز میں بند ہیں۔