جرمنی سے اطالوی شہری کی امریکا حوالگی یورپی قانون کے عین مطابق ہے،لکسمبرگ عدالت کا فیصلہ

 
0
302

برلن،11اپریل(ٹی این ایس)جرمنی سے ایک اطالوی شہری کی امریکا حوالگی یورپی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لکسمبرگ میں یورپی عدالت نے کہاکہ جرمنی پر لازم نہیں ہے کہ وہ سپردگی کے حوالے سے یورپی شہریوں کو وہی تحفظ دے، جو بنیادی قانون کے تحت اس کے اپنے شہریوں کو حاصل ہے۔ اس پیش رفت کا تعلق مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے امریکا کو مطلوب ایک شہری سے ہے۔ اسے جرمنی میں گرفتار کرنے کے بعد ایک معاہدے کے تحت امریکا کے حوالے کیا گیا تھا۔ اس اطالوی شہری کا موقف تھا کہ جرمن بنیادی قانون کا اطلاق اس پر بھی ہوتا ہے۔