قطر مقامی بینکوں کو بچانے کے لیے بیرون ملک سے 20 ارب ڈالر واپس لے آیا

 
0
402

دوحہ،11اپریل(ٹی این ایس)گزشتہ برس جون سے چار عرب ممالک کی جانب سے دوحہ کے بائیکاٹ کے نتیجے میں قطر کی اقتصادی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نے مقامی بینکوں کو سہارا دینے کے لیے بیرون ملک جمع رقم سے 20 ارب ڈالر واپس لے آیا ہے۔اس اقدام کا مقصد قطری بینکوں میں سیالیت کے بحران کو مزید سنگین ہونے سے بچانا ہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس بائیکاٹ کے بعد سے قطر میں غیر رہائشی افراد نے اپنے 30 ارب ڈالر دوحہ سے باہر بھجوا دئیے۔قطر کے بینکار رواں ہفتے مستحکم سرمایہ کاروں کے ساتھ اجلاس منعقد کر رہے ہیں تا کہ 2016ء کے بعد پہلے بونڈز کا اجراء عمل میں آ سکے۔