پیرس ،جنوری18(ٹی این ایس):فرانس نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے صحت‘ تعلیم‘ توانائی‘ زراعت‘ نقل و حمل اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، فرانس سی پیک کے متعلق منصوبوں اور اقتصادی زونز میں بھی مقابلہ کرنے کو تیار ہے، فرانس یورپی یونین اور نیٹو کے ساتھ اپنے اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوشش کرے گا۔ جمعرات کو سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی سربراہی میں فرانس کا دورہ کرنے والے پاکستان کے چاررکنی پارلیمانی وفد نے فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی ۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے اجلاس میں فرانسیسی حکام نے اس بات کا اشارہ کیا کہ ان کی توقعات کے برعکس عالمی امن کی صورتحال اور عالمی استحکام کی صورتحال سرد جنگ کے بعد بھی مزید بگڑ گئی ہے اس ضمن میں فرانس کے نئے نوجوان ‘ متحرک سیاسی رہنما اور ملک کے صدر کی حیثیت سے درج ذیل اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانس اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے کسی دوسرے ملک پر انحصار نہیں کرے گا۔
فرانس اپنی مسلح افواج کی تعمیر نو کریں گے اور لڑنے کی صلاحتیوں میں اضافہ کریں گے۔ فرانس یورپی یونین اور نیٹو کے ساتھ اپنے اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوشش کرے گا ۔ فرانس بہتر اقتصادی تعاون اور تجارتی فروغ کے لئے دیگر علاقوں تک اپنی رسائی بڑھائے گا۔ فرانس پاکستان کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے صحت‘ تعلیم‘ توانائی‘ زراعت‘ نقل و حمل اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ فرانس سی پیک کے متعلق منصوبوں اور اقتصادی زونز میں بھی مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔