پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے، پاکستانی فوج اور عوام کسی بھی جارحیت یا مداخلت کا اسی طرح سے بھرپور جواب دینگے، ڈاکٹرملیحہ لودھی

 
0
452

نیویارک  اکتوبر 4(ٹی این ایس)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے بھارت کو کنٹرول لائن پر باربار کی سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جوابی اقدام کے طور پر بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیگا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیکرٹری جنرل کی جانب سے سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے موقع پر بحث کے دوران اپنے خطاب میں پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے، پاکستانی فوج اور عوام کسی بھی جارحیت یا مداخلت کا اسی طرح سے بھرپور جواب دینگے۔انھوں نے اس موقع پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری پر زوردیا کہ وہ بھارت کو کھلی دھمکیاں دینے اور دونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھانے سے روکے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت روزانہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتا ہیتاکہ کشمیری عوام کے خلاف اپنے مظالم اور جرائم کو چھپا سکیاور دنیا کی توجہ کشمیر پر قبضے سے ہٹاسکے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر سرجیل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کرتا رہتا ہے ٗبھارت کے کنٹرول لائن کے حوالے سے اس قسم کے دعوے اور ایسی دھمکیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایسی دھمکیاں پاکستان کو اپنے دفاع کیلئے بھرپور جوابی کارووائی کا حق دیتا ہے۔بھارتی رہنماں اس قسم کی دھمکیاں دیکر اشتعال انگیزی پھیلانے کے مرتکب ہورہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر جاری قبضہ انصاف کو مسخ کیے جانے کے مترادف ہے۔