اسلام آباد اکتوبر 4 (ٹی این ایس) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان سے متعلق امورپر تبادلہ خیال ہوا۔