عائشہ گلالئی کی جانب سے جواب کمیشن میں جمع کروا دیا گیا

 
0
552

اسلام آباد اکتوبر4 ( تی این ایس )الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی۔۔ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں فل بینچ نے کی۔ عائشہ گلالئی کے وکیل بیرسٹر مسرور شاہ الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہو سکے۔ عائشہ گلالئی کے جونیئر وکیل کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا ہے جواب میں کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ عائشہ گلالئی کی  الیکشن کمیشن سے عمران خان کی جانب سے اضافی دستاویزات مسترد کی جایں۔ پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گیے ریفرنس میں نہ شو کاز نوٹس جمع کروایا گیا نہ دیگر دستاویزات لہذا الیکشن کمیشن میں اب جمع کروائی گئی اضافی دستاویزات کو تسلیم نہ کیا جایے۔ جمع کروائی گئی اضافی دستاویزات من گھرٹ ہیں۔ وزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی  امیدوار سے متعلق مجھے کسی نے آگاہ نہیں کیا تھا۔۔۔ عمران خان کی جانب سے دائر 18 اور 22 ستمبر کی درخواستوں کو مسترد کیا جائے۔چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیس پر دلائل شروع کیے جائیں جس پر جونئیر وکیل نے کہا کہ بیرسٹر مسرور شاہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔ اگلی سماعت پر وہ دلائل دیں گے۔الیکشن کمیشن نے ریفرنس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔