ابھی چارج شیٹ ملی نہیں اورٹرائل شروع کردیاگیا۔ وزیرمملکت انوشہ رحما ن

 
0
653

اسلام آباد اکتوبر4 ( ٹی این ایس )  وزیرمملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی تیزی کسی اورکیس میں نہیں کی گئی ابھی چارج شیٹ ہی نہیں ملی اورٹرائل شروع کردیاگیا 23میں سے 11 والیم جےآئی ٹی کی ہی رپورٹ ہیں ، درختوں پربھی جےآئی ٹی کی کاپیاں لگائی ہوئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے اسحاق ڈار کی درخواست مسترد ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ جج کہتے ہیں تمام اختیارات سپریم کورٹ کے پاس ہیں اورسپریم کورٹ جانے کا کہا ہے۔ انٹرنیٹ پروائرل ہونےوالی ویڈیو کے حوالے سے بات کرتےہوئے کہاکہ 2 روز قبل سوشل میڈیاپرمشکوک سرگرمیوں کی ویڈیوجاری ہوئی جس نے کئی سوالات اٹھا دیئے۔