شمالی کوریا نے امریکا کو نشانہ بنانے والا میزائل تجربہ کرڈالا،عالمی برادری کی مذمت

 
0
347

پیانگ یانگ نومبر 29(ٹی این ایس)شمالی کوریانے کہاہے کہ اس نے ایک نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو پورے براعظم امریکہ کو نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ دوسری جانب امریکا،برطانیہ سمیت عالمی برداری نے شمالی کوریا کے اس جارحانہ اقدام کی مذمت کی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا کہ اس نے جوہری ریاست بننے کا مشن پورا کر لیا ہے۔ یہ نیا ہواسانگ 15 میزائل اس کا طاقت ور ترین میزائل ہے اور اسے بدھ کی صبح منہ اندھیرے لانچ کیا گیا۔یہ میزائل جاپان کے پانیوں میں جا کر گرا تاہم اس کی اڑان شمالی کوریا کے جانب سے تجربہ کیے گئے ماضی کے سبھی میزائلوں سے زیادہ بلند تھی۔